ابنا: حکومت مخالفين ملک ميں سياسي اصلاحات اور از سر نو عام انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہيں-حکومت مخالفين کي بڑي تعداد نے جس کي قيادت حزب اختلاف کے رہنما سوتھب تھاگسو بان کر رہے ہيں، شہر کے مرکزي پارک سے پارليمنٹ ہاوس کے قريب رائل پلازہ تک مارچ بھي کيا اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازي کي-حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کو ختم کرکے دم ليں گے- واضح رہے کہ ملک کي آئيني عدالت گزشتہ ماہ ہونے والے پارليماني انتخابات کو کالعدم قرار دے چکي ہے- جس کے بعد حزب اختلاف کے رہنما تھاؤگ سوبان نے انتيس مارچ کو حکومت کے خلاف بہت بڑے مظاہرے کي کال دي تھي......../169
29 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515061
تھائي لينڈ ميں ہزاروں افراد دارالحکومت بينکاک کي سڑکوں پر نکل آئے ہيں-